کویت اردو نیوز : سوشل میڈیا پر باربی بریانی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے، جس میں نہ تو تیکھا مصالحہ ہے اور نہ ہی چکن یا گائے کا گوشت ، بلکہ یہ مکمل طور پر گلابی بریانی ہے۔
باربی بریانی کا نام دینے والی خاتون نے اس ڈش کی ترکیب بھی صارفین سے شیئر کی جس کو سننے والے حیران رہ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون جس نے خود عبایا پہنا ہوا تھا اور گلابی رنگ کا کوٹ زیب تن کر رکھا تھا، کہتی ہیں کہ میں اس باربی بریانی میں گلابی مصالحہ ڈال رہی ہوں اور اس بریانی کو گلابی چاولوں سے بنا رہی ہوں جبکہ اس بریانی میں مزید منفرد اجزا کے مجموعے شامل کیے جائیں گے۔
دوسری جانب خاتون نے باربی بریانی کے لیے انوکھا رائتہ بھی تیار کیا ہے جس سے اس انوکھی بریانی کا ذائقہ مزید بڑھ جائے گا، عام طور پر یہ سبز اور سفید رنگ کا ہوتا ہے تاہم یہ باربی رائتہ گلابی رنگ کا ہوتا ہے۔ اسی ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہےکہ گلابی پلیٹیں اور گلابی گلاس استعمال ہوئے ہیں۔