کویت اردو نیوز : سعودی وزارت حج و عمرہ کے قواعد کے مطابق سعودی شہری اور یہاں مقیم غیر ملکی صرف مقامی حج کمپنیوں کے ذریعے ہی حج ادا کر سکتے ہیں۔ مقامی عازمین حج کے لیے مختلف پیکجز مقرر کیے گئے ہیں جن کی رقم حج پیکج کی تصدیق کے وقت ادا کرنا ہوگی۔
اگر کمپنی کی جانب سے عازمین حج کو مکہ مکرمہ یا مقدس مشاعرہ میں رہائش فراہم کرنے میں تاخیر ہوتی ہے تو اسے وزارت حج میں اس سلسلے میں شکایت درج کرانے کا حق حاصل ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ملکی عازمین حج کی جمع کرائی گئی رقم صرف اسی صورت میں واپس کی جا سکتی ہے جب کمپنی حجاج کو حرم شریف میں رہائش فراہم نہیں کرتی۔
وزارت حج نے مزید کہا ہے کہ اگر کسی داخلی عازمین کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات پر اس کی کمپنی کی طرف سے رہائش فراہم کرنے میں دو گھنٹے یا اس سے زیادہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو فوری طور پر وزارت کو اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں ،مذکورہ صورت میں، کمپنی شکایت کنندہ کی طرف سے جمع کرائی گئی رقم کا 10% ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کی پابند ہوگی۔
اگر حاجی کو رہائش فراہم کرنے میں مزید تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے یعنی پہلی بار منیٰ میں تاخیر سے رہائش فراہم کی گئی اور دوسری بار میدان عرفات میں اتنی ہی تاخیر ہوئی تو اس کا معاوضہ 15% ہوگا۔