کویت اردو نیوز : آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے سائنسدان نور گوئینیلی نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کا قدیم ترین رنگ ‘ہاٹ پنک’ ہے۔
اپنی پی ایچ ڈی کی تحقیق کے دوران اس ‘چمکدار گلابی رنگ’ کو دریافت کرنے کے بعد، سائنسدان نور گوئینیلی نے دعویٰ کیا کہ چمکدار گلابی حیاتیاتی روغن کلوروفل کی مالیکیولی باقیات ہے۔
یہ رنگ موریطانیہ کے صحرائے صحارا کی 1.1 بلین سال پرانی چٹانوں میں گہری سلیٹ پتھر کے نیچے پایا گیا تھا۔ یہ رنگ ایک خوردبین کے نیچے نظر آنے والے سائانو بیکٹیریا کے ذریعہ جاری کیا گیا تھا۔
یہ رنگ ایک قدیم ناپید سمندر میں رہنے والے قدیم فوٹو سنتھیٹک جانداروں کی پیداوار ہے۔ سائنسدانوں نے اس رنگ کے حصول کے لیے قدیم اجسام پر تحقیق کرنے سے پہلے ان کا پاؤڈر حاصل کرنے کے لیے اربوں سال پرانی چٹانوں کو کچل دیا۔
سائنس دان نور گوئینیلی کا کہنا ہے کہ فوسل اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اربوں سال پہلے سمندر میں موجود فوڈ چین پر سائانو بیکٹیریا کا غلبہ تھا، جو بتاتا ہے کہ اس وقت جانور کیوں موجود نہیں تھے۔