کویت اردو نیوز : رمضان المبارک سے قبل سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے ۔
سعودی عرب نے یورپی یونین، برطانوی اور امریکی عمرہ زائرین کے لیے ایڈوانس ویزا کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ان ممالک کے افراد کے فرسٹ ڈگری والے رشتہ دار بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے رمضان المبارک سے قبل عمرہ زائرین کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے جس سے یورپی یونین، برطانیہ اور امریکا کے مسلمان مستفید ہو سکتے ہیں۔ جبکہ سیاح بھی اس قدم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق ان ممالک کے لوگوں کو پیشگی ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جب کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ قدم اعلیٰ معیار کی سروس فراہم کرنے اور عازمین کے لیے ثقافتی اور مذہبی تجربات کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے.
سعودی حکومت کا یہ قدم بھی سعودی عرب 2030 ء کا حصہ ہے جس میں سعودی عرب میں مختلف آسائشیں عوام اور زائرین تک پہنچائی جائیں گی۔