کویت اردو نیوز 07 ستمبر: عمان کا یکم اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی، عمان نیوز ایجنسی ONA نے سماجی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اعلان کیا کہ عمان نے مارچ میں کمرشل پروازوں کی معطلی کے بعد اگلے ماہ اکتوبر سے بین الاقوامی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
او این اے نے کہا کہ "مخصوص مقامات کے لئے صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اور دیگر ایئر لائنز کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کے مطابق پروازیں طے کی جائیں گی۔”
یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: کویت ایئرپورٹ پر متعدد مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آئے
18 اگست کو عمان نے مخصوص قواعد و ضوابط کے تحت سیاحتی اور بین الاقوامی ریستوران کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں میں واقع جم اور سوئمنگ پولز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی تھی تاکہ کورونا وائرس کے تحت عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی کی جا سکے۔