کویت اردو نیوز ، 3 نومبر 2023: شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے نوکریوں کے حوالے سے جعلی ای میلز سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ کی ہے۔
جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے ایکس اکاؤنٹ پر لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ نوکریوں کے حوالے سے موصول ہونے والی جعلی ای میلز پر توجہ نہ دیں۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے اس قسم کی میل فراہم نہیں کی جاتی ہیں۔ مطلوبہ آسامیوں سے متعلق نوٹیفکیشن صرف ایئرپورٹ انتظامیہ کی ویب سائٹ پر جاری کیا جاتا ہے اور کسی کو انفرادی طور پر ای میل کے ذریعے مطلع نہیں کیا جاتا ہے۔
انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ وہ کسی بھی جعلی ای میل کا جواب نہ دیں اور نہ ہی کھولیں۔
واضح رہے کہ کچھ ہیکرز لوگوں کو ایسی ای میلز بھیج رہے ہیں جس میں انہیں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ وہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے بھیجی گئی ہیں۔ ای میل میں ہوائی اڈے پر خالی آسامیوں کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔