کویت اردو نیوز : حرم شریف میں تصاویر بنانے والوں کےلیےہدایات جاری کردی گئیں ہیں ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین سے کہا ہے کہ وہ تصاویر کھنچوانے کے لیے حرم شریف کے آداب کی پابندی کریں۔
وزارت حج و عمرہ نے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ "مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں داخل ہوتے وقت تصاویر یا سیلفی لینے سے گریز کریں کیونکہ اس سے حجاج کرام کو پریشانی اور تکلیف ہوتی ہے۔”
وزارت نے حجاج کرام سے کہا کہ وہ "مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں اکٹھے عبادت کریں اور فوٹو گرافی یا سیلفیز میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔”
وزارت نے کہا، ‘حاجیوں کو طواف، سعی اور نماز کے دوران اور تصویر کھینچتے وقت دوسروں کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہیے اور کسی کو الجھن میں نہیں ڈالنا چاہیے’۔حجاج کرام حرمین میں ان سڑکوں پر ڈیرے نہ لگائیں جو ٹریفک کے لیے مختص ہیں۔