کویت اردو نیوز : کینیڈا میں یونیورسٹی کا ایک طالب علم کرائے کے مہنگے اپارٹمنٹ میں رہنے سے بچنے کے لیے ہفتے میں دو بار کلاسز میں شرکت کے لیے پرواز کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر کیلگری کے رہائشی ٹم چن کا کہنا ہے کہ وینکوور میں یونیورسٹی کی کلاسز کے لیے پرواز کا انتخاب کرنا وینکوور میں ماہانہ کرایہ ادا کرنے سے سستا ہے۔
ٹم چن ہفتے میں صرف دو بار وینکوور کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کی کلاسوں میں جاتے ہیں اور وہ بھی ہوائی جہاز سے۔ راؤنڈ ٹرپ کی لاگت $150 ہے، جو تقریباً $1,200 فی مہینہ ہے۔ جبکہ وینکوور میں ایک بیڈ روم والے اپارٹمنٹ کا کرایہ تقریباً 2,100 ڈالر ہے۔
ٹم چن نے ریڈ اٹ پر اپنی کہانی شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں یو بی سی کا طالب علم ہوں اور میں کیلگری میں رہتا ہوں۔ میں صرف منگل اور جمعرات کو کلاس لینےکیلیے جاتا ہوں۔ میں صبح وینکوور کے لیے پرواز کرتا ہوں اور رات کو کیلگری واپس آتا ہوں۔
طالب علم نے کہا کہ میں ایئر کینیڈا کے ذریعے پرواز کرتا رہا ہوں۔ مجھے معلوم ہوا کہ ہوائی سفر کرایہ بچاتا ہے کیونکہ مجھے کیلگری میں کرایہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے (اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہوں) لیکن اگر میں وہاں رہتا تو وینکوور میں کرایہ تقریباً $2000 ہوگا۔