کویت اردو نیوز : سال 2024 ء کا پہلا چاند گرہن 25 مارچ کو ہوگا یہ جزوی چاند گرہن ہوگا، کیونکہ چاند پر زمین کا بہت کم سایہ نظر آئے گا ، یہ چاند گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 25 مارچ کو ہونے والے چاند گرہن کے چند دن بعد 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن بھی ہوگا۔
مکمل سورج گرہن امریکہ اور کینیڈا میں بھی دیکھا جا سکے گا جبکہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔
ایسے چاند گرہن کے لیے Penumbral Lunar Eclipse کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔
پنمبرل چاند گرہن کے دوران، چاند کی چمک تھوڑی کم ہوجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں کہ چاند گرہن ہو رہا ہے۔
چاند گرہن 25 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 53 منٹ پر شروع ہوگا اور رات 12 بج کر 12 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا۔
چاند گرہن دوپہر 2 بجکر 32 منٹ پر ختم ہوگا اور چاند گرہن کا کل دورانیہ 4 گھنٹے 40 منٹ ہوگا۔
یہ چاند گرہن امریکا، افریقہ، شمالی ، یورپ، آسٹریلیا اور مشرقی ایشیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا جب کہ پاکستان اور بھارت میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔
اس سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن اگلے سال مارچ میں ہوگا۔