کویت اردو نیوز : انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر فرینڈ میپ شامل کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے آپ فوٹو شیئرنگ سروس میں اپنے دوستوں کو نقشہ نما یوزر انٹرفیس میں دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر اسنیپ چیٹ کے اسنیپ میپ سے ملتا جلتا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف الیسانڈرو پالوزی نے اس فیچر کی وضاحت کرتے ہوئے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔
اسکرین شاٹ اشارہ کرتا ہے کہ آپ انسٹاگرام پر اپنے دوستوں کی لوکیشن فرینڈ میپ کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔
لوکیشن شیئرنگ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ کیا جائے گا اور آپ دوستوں سے اپنا مقام چھپانے کے لیے گیسٹ موڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فرینڈ میپ میں صارفین ایسے نوٹ بھی لکھ سکیں گے جس سے دوستوں کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کسی جگہ کیا کر رہے ہیں۔ یہ فیچرابھی تک تیارہورہاہے اسلیے یہ کہنامشکل ہے کہ یہ کب تمام صارفین کیلیے متعارف کرایا جائے گا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب انسٹاگرام اسنیپ چیٹ فیچر کو کاپی کر رہا ہے۔ سابقہ میٹا کی ملکیت والی سروس پر اسٹوریز کا فیچر بھی اسنیپ چیٹ سے متاثر ہے۔
اسی طرح ٹک ٹاک سے متاثر ہو کر ریل فیچر کو اس سروس کا حصہ بنایا گیا جبکہ نوٹ اور تھریڈز کو X (Twitter) سے کاپی کیا گیا۔