کویت اردو نیوز : نیند کی کمی نہ صرف تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے بلکہ اس کے صحت اور دماغ پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر لوگ نہیں جانتے کہ انہیں ہرروزکتنےگھنٹےکی نیندکی ضرورت ہوتی ہے۔
یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ہر رات کم از کم 7 گھنٹے سونے کی تجویز کرتا ہے۔ لیکن ہر رات 8 گھنٹے کی نیند بہترین ہے۔
نوزائیدہ بچوں کے لیے 14 سے 17 گھنٹے، 4 سے 12 ماہ کے بچوں کے لیے 12 سے 16 گھنٹے، ایک سے دو سال کے بچوں کے لیے 11 سے 14 گھنٹے اور 3 سے 5 سال کے بچوں کے لیے 10 سے 13 گھنٹے سونے کی سفارش کی گئی ہے۔ 12 سال کی عمر کے بچوں کے لیے 9 سے 12 گھنٹے تک کی نیند ضروری ہے ۔
13 سے 18 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے آٹھ سے 10 گھنٹے، 18 سے 64 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے 7 سے 9 گھنٹے اور 65 اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے 7 سے 8 گھنٹے کی نیند بہترین ہے۔
نیند کی کمی جسمانی وزن میں بھی اضافہ کرتی ہے، خاص طور پر نیند کی دائمی کمی اور انسولین کی مزاحمت میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔