کویت اردو نیوز : ورزش اور خود اعتمادی انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ امریکا کی مسیسیپی اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زکریا ایم گیلن کا کہنا ہے کہ خود اعتمادی خود کو تحریک دینے میں مدد دیتی ہے اور اس کے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر زکریا نے مزید بتایا ہے کہ پورے اعتماد کے ساتھ ورزش کرنے سے پٹھوں کی طاقت میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹھے جتنے بڑے ہوتے ہیں جسم اتنا ہی زیادہ مضبوط اور طاقت ور ہوتا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خوداعتمادی سے ایپی نیفرین، ایڈرینالین اور ہارمون ناریڈرینالین کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔ یہ ہارمونز طاقت کا احساس بڑھا دیتے ہیں اور آپ مشکل ترین حالات میں بھی مثبت سوچنا شروع کر دیتے ہیں۔
ڈاکٹر زکریا ایم گیلن نے مزید کہا ہے کہ چونکہ اعضاء جسم کی ضروریات کے مطابق کردار ادا کرنے کے قابل ہوتے ہیں، اس لیے مثبت خیالات آپ کو اپنے مقصد پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔