کویت اردو نیوز : پاک سوزوکی موٹرز نے یکم مارچ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 65000 روپے سے 1 لاکھ اسی ہزار روپے تک اضافہ کر دیا۔
پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمیٹڈ نےاس کے متعلق سرکلر جاری کردیا ہے تاہم اس میں وجوہات نہیں بتائیں گئیں۔ کمپنی کیجانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں رواں سال کا یہ سب سے پہلا اضافہ ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2024ء سے ہوگیا ہے ۔
سرکلر کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ کیاگیا ہے جسکے بعد آلٹو وی ایکس کی قیمت22 لاکھ 51ہزار روپے سے بڑھ کر 23لاکھ اکتیس ہزار روپے کردی گئی ہے۔
آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں 95ہزارروپے کا اضافہ کیا گیا ہے جسکے بعد گاڑی کی قیمت 26 لاکھ بارہ ہزار روپے سے بڑھ کر 27 لاکھ سات ہزار روپےہو گئی ہے۔
آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت میں 95 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہےجسکے بعد گاڑی کی قیمت 27 لاکھ 99000 روپے سے بڑھ کر 28 لاکھ 94000 روپے ہوگئی ہے۔
آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں 1 لاکھ 10 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت انتیس لاکھ 35 ہزار روپے سےبڑھ کر 30 لاکھ 45000روپے ہوگئی ہے۔
کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں 14000 روپے اضافہ ہوا ہے جسکے بعد گاڑی کی قیمت 37 لاکھ اور اٹھارہ ہزار روپےسےبڑھ کر 38 لاکھ اور 58 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 1 لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جسکے بعد کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 40 لاکھ چالیس ہزار روپے سے بڑھکر 42 لاکھ چوالیس ہزار روپےہوگئی ہے۔
کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ اسی ہزار روپے کا اضافہ کیاگیا ہے جسکے بعد گاڑی کی قیمت 43 لاکھ اور 66 ہزار روپے سے بڑھ کر 45 لاکھ چھیالیس ہزار روپے ہو چکی ہے۔
سرکلر کہمطابق سوئفٹ ایم ٹی جی ایل کی قیمت میں 85000 روپے کا اضافہ ہواہے جس کے بعد سوئفٹ ایم ٹی جی ایل کی قیمت 43اور36000 روپے سے بڑھ کر قیمت 44اور21000 روپے ہوگئی ہے۔ سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 65 ہزارروپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 46,54000 روپے سے بڑھ کر 47,19000 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 85,000 روپے اضافہ کیاگیا ہے جسکے بعد گاڑی کی 50،40000 روپے سے بڑھ کر 51،25000 روپے ہو چکی ہے۔