کویت اردو نیوز،26جولائی: تلونڈی کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال کی کانسٹیبل سمیرا نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا ہی چالان کر ڈالا۔
کانسٹیبل سمیرا نے اس عمل سے فرض شناسی کی مثال قائم کر دی، جسے عوامی و سماجی حلقوں نے خوب سراہا ہے۔
گزشتہ روز پٹرولنگ پولیس ٹیم کوڑے سیال نے شہریوں کو ہیلمٹ کی افادیت اور ہیلمٹ نہ پہننے کے نقصانات بارے آگاہ کیا۔
کانسٹیبل سمیرا کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے یکساں ہے، کوئی اس سے بالاتر نہیں، فرض شناسی میں رشتے رکاوٹ نہیں بننے دوں گی۔
سمیرا نے کہا کہ ہیڈ انجری سے موت واقع ہونے کا بہت زیادہ خدشہ ہوتاہے، شہری ہیلمٹ سمیت ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔
Related posts:
پاکستان میں بھی خواتین مساجد میں نماز ادا کر سکیں گی
نگار جوہر پاکستان آرمی کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل مقرر
لاہور میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی شرح کے پیش نظر ڈولفن فورس کا انوکھا اقدام
آئی وائرس پھیلنے پر پاکستان کے 56,000 سکول بند
سلام ایئر کےطیارےکوواٹر گن سےسلامی پیش کی گئی
پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ای گیٹس نصب کرنیکا فیصلہ
حکومت پاکستان نے شاہ رخ جتوئی کو رہا کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا
عراق نے اربعین پر پاکستانی زائرین کیلئے مفت ویزا کا اعلان کردیا