کویت اردو نیوز : مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے امور کی نگرانی کرنیوالی اتھارٹی کی تکنیکی ٹیموں نے رمضان المبارک کے استقبال کیلیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی، SPA نے اطلاع دی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کی نئی توسیع میں 5G نیٹ ورک کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
اتھارٹی کے اہلکار نے بتایا کہ آب زم زم کے کنویں اور شاہ فہد تہہ خانے کی توسیع اور مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
ترقیاتی امور کا مقصد ماہ مقدس کے دوران زائرین اور عمرہ کرنے والوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مسجد الحرام میں آڈیو سسٹم اور 5 جی نیٹ ورکس کو بہتر بنانے کا مقصد مسجد الحرام میں منعقد ہونے والے اسباق کو "منارات الحرمین” ایپلی کیشن کے ذریعے پوری دنیا میں منتقل کرنا ہے، جس سے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔
دوسری جانب مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے رمضان بازاروں کے لیے سٹالز محفوظ کرنا شروع کر دیے ہیں۔ مقدس مہینے کے دوران منعقد ہونے والے بازاروں کے لیے اجازت نامے کے لیے درخواستیں اتوار، 3 مارچ تک موصول ہو جائیں گی۔
مکہ المکرمہ ریجن کی میونسپلٹی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان بازاروں کے انعقاد کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔ سعودی شہریوں کو بازار میں سٹال لگانے کی اجازت ہے۔
رمضان بازاروں میں لگائے گئے سٹالز کی مستقل بنیادوں پر نگرانی کی جاتی ہے۔
رمضان بازاروں کے حوالے سے سیکرٹریٹ نے کہا کہ مکہ المکرمہ کے مختلف علاقوں میں رمضان بازاروں کے انعقاد کا مقصد تجارتی امور کو منظم کرنا ہے تاکہ خریداروں کو آرام مل سکے اور تجارتی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
رمضان بازار کا اجازت نامہ ڈیجیٹل ہو گا اور اسے "کرایہ” کی ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ درخواست دہندہ "فارسا” ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے لاگ ان ہونے کے بعد، مطلوبہ ڈیٹا داخل کرتا ہے اور پھر درخواست کو اپ لوڈ کرتا ہے۔
مارکیٹ کے اسٹال کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے ایسے اصول ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔ کھانے پینے کے سٹال مالکان اپنے سٹالز اور ان کے سامان کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔