کویت اردو نیوز،4اگست: رائل عمان پولیس نے جمعرات کو عرب شہریت کے ایک شخص کو سلالہ سے گاڑی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
آر او پی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "دھوفر گورنریٹ پولیس کمانڈ نے ایک عرب شہریت کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
مذکورہ شخص کو پولیس نے صلالہ کی ایک مسجد سے ایک گاڑی چوری کرنے کے الزام میں ایک ڈپلیکیٹ چابی بنانیوالے کاریگر کی مدد سے گرفتار کیا ہے جو چابی بنانے والے کو یہ یقین دلانے کی کوشش کررہا تھا کہ وہ ہی گاڑی کا مالک ہے، اور اس بناء پر اسکے خلاف قانونی طریقہ کار کو مکمل کرلیا گیا۔
ایک اور واقعے میں، آر او پی نے جمعرات کو کہا کہ جبل الاخدر کی طرف جانے والی سڑک پر متعدد گاڑیوں کے ساتھ ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا،جس میں کافی لوگ زخمی ہوئے۔
سڑک استعمال کرنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ حالات پر توجہ دیں اور جائے وقوعہ پر موجود پولیس افسران کے ساتھ تعاون کریں جب تک کہ گاڑیوں سے نمٹ نہ لیا جائے۔