کویت اردو نیوز : سائنس دانوں نے بلیوں کی زبان سیکھ لی ، بلیوں کی گفتگو سمجھنے کے لیے ایپ بھی تیار کرلی گئی ۔
انسانوں کے برعکس، تمام بلیاں بات چیت کے لیے ایک ہی زبان کا استعمال نہیں کرتی ہیں، اور ہر بلی کے "میاؤں ” کا الگ مطلب ہوتا ہے مگر زیادہ تر بلی سے محبت کرنے والے اس بات کو نہیں سمجھتے۔
اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہیومن اینیمل انٹرایکشن لیبارٹری کے ڈائریکٹر مونیک اڈل کا کہنا ہے کہ بلیوں کے اشاروں میں پیار سے لے کر خطرہ ہوتا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین نے ایک ایپلی کیشن بھی تیار کی ہے جس کے ذریعے بلی کی آوازوں کا ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔
محققین کے مطابق بلی کا خرخرانہ نہ صرف قناعت کی علامت ہے بلکہ پریشانی کی علامت بھی ہے۔ اسی طرح، بلی کی دم کو دائیں، بائیں یا اوپر کی طرف لہرانا خوشی یا غصے کا اظہار ہو سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق بلی کے بچے 9 آوازیں نکال سکتے ہیں جب کہ بالغ بلیاں 16 مختلف آوازیں نکال سکتی ہیں۔
میاؤں ٹاک نامی ایپ آواز کو ریکارڈ کرتی ہے اور پھر اس کا مطلب جاننے کی کوشش کرتی ہے۔
ایپ کے الفاظ میں "مجھے کھانا کھلائیں ؛ میں ناراض ہوں ، مجھے اکیلا چھوڑ دیں جیسےعام جملےشامل ہیں۔