کویت اردو نیوز : سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ویجیلنس آ فیسر رانا عاطف رزاق نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی ،سعودی عرب سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے مسافر کا رقم سے بھرا ہوا بیگ مسافر کو تلاش کر کے اس کو واپس لوٹا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور 2 مارچ کو سعودی عرب سے آنے والی پرواز پر ویجیلنس سٹاف کو یلو کیب یارڈ کار پارکنگ سے براؤن کلر کا مردانہ پرس ملا پرس سے نقدی کے علاوہ مختلف کارڈز برآمد ہوئے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
سعودی ریال = 7906
سعودی شناختی کارڈ = 02
سعودی رہائشی کارڈ = 2
ڈرائیونگ لائسنس = 1
بینک کارڈ = 03۔
ویجیلنس کے DVO رانا عاطف رزاق اور رضوان سکندر نے IBMS کے ذریعے مسافر کی تفصیلات کو ٹریک کرنے / ٹریس کرنے کی کوشش شروع کی اور مسافر کی ڈیٹ اف برتھ کے ذریعے مسافر کا پاسپورٹ نمبر حاصل کیا)(جس کا اس کے بینک کارڈز پر ذکر تھا) ۔
اس کے بعد ویجیلنس نے پاسپورٹ نمبر کی مدد سے مسافر کی ایئر لائن کو ایف آئی اے سے ٹریس کیا اور آخر کار ایئرلائن کے ریکارڈ سے مسافر کا شناختی کارڈ نمبر/موبائل فون نمبر حاصل کیا اور پتہ چلا کہ مذکورہ مسافر PK-726 پر Rayad KSA سے آیا اور مسافر کو فون کیا۔ مسافر ارشد محمود احسن خان کو ان کی گمشدہ چیز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
مسافر، مسٹر ارشد محمود احسن خان ڈی وی او آفس آئے اور مناسب تصدیق کے بعد اپنی SAR 7906 (Rs.632480/-) اور آٹھ کارڈذ (بینک + رہائشی کارڈ) وصول کیے۔
مسافر نے ویجیلنس کے عملے کا بہت شکریہ ادا کیا۔ مسافر نے یہ بھی بتایا کہ اس کی والدہ شدید بیمار ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں، مذکورہ رقم اس کی والدہ کے اسپتال کے اخراجات میں استعمال ہونی ہے اور وہ صرف اپنی والدہ کے لیے پاکستان آئے ہیں ۔