کویت اردو نیوز،10جولائی: ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کردیں، اٹلانٹک کی آخری پرواز اسلام آباد سے گزشتہ شب روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق فلائٹ وی ایس379، بی789 نے ایک بجکر 8 منٹ پر اسلام آباد سے لندن ہیتھرو کیلئے اڑان بھری۔
ترجمان سی اےاے کے مطابق ورجن اٹلانٹک نے ابتدا میں 4 مانچسٹر اور 3 لندن ہیتھرو کیلئے فلائٹس چلائیں۔ ورجن اٹلانٹک نے 13دسمبر 2020 کو پاکستان کیلئےفلائٹ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ ورجن اٹلانٹک اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار8 پروازوں کیلئےایئربس اے332 کا استعمال کررہی تھی۔
ایئرپورٹ منیجر نے گلوبل کوالٹی ٹریول سروسز پیش کرنے پر ورجن اٹلانٹک ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ائرپورٹ منیجر نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ورجن اٹلانٹک ایئر لائن مستقبل میں دوبارہ پاکستان آپریشن بحال کرے گی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل برٹش ایئرویز نے پاکستان سے اپنے آپریشن معطل کر دئیے تھے۔