کویت اردو نیوز : الحرمین الشریفین انتظامیہ نے کہا کہ مطاف کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
الحرمین الشریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مطاف کو عمرہ زائرین کیلیے مختص کیا گیا ہے تاکہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور عبادات کو آسانی سے ادا کیا جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق صرف سفر کرنیوالے زائرین ہی بالائی منزلوں سے خانہ کعبہ کا طواف کرسکتے ہیں۔انتظامیہ کایہ کہناتھا کہ ’’مطاف میں صرف طواف ہی ہوگا اور نمازیوں کو مختلف مصلوں میں جاکر نماز ادا کرنی ہوگی۔
اس سےپہلے الحرمین الشریفین کی انتظامیہ کےمذہبی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نےالحرمین الشریفین کی انتظامیہ کے سربراہ انجینئر غازی بن ظفرالشھرانی سے بھی ملاقات کی ، ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے انجینئرغازی بن ظفر الشہرانی کوالحرمین الشریفین کی انتظامیہ کی سربراہی پر مبارک باد دی۔
شیخ السدیس نے ان سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری حد تک انجام دیں۔ملاقات میں مذہبی رہنماؤں اور انتظامیہ کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔
ملاقات میں انتظامیہ اور محکمہ مذہبی امور کے درمیان تعاون کے طریقوں اور ماہ رمضان میں بہترین خدمات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب حرمین انتظامیہ کے سربراہ انجینئر غازی بن ظفر الشہرانی نے شیخ السدیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعاون کی تصدیق کی۔
قبل ازیں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان پلان کا اعلان کیا تھا جب کہ رمضان المبارک میں نماز تراویح اور تہجد کے امام بھی مقرر کیےگئےتھے۔