کویت اردو نیوز 20 جون:بھارت کے سانگلی ضلع میں ایک نہایت افسوسناک واقع پیش آیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔
بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں پیر کے روز ایک خاندان کے نو افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، پولیس کو شبہ ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے۔ کہ چھ لاشیں گھر کے مختلف مقامات سے ملی ہیں۔
سانگلی ضلع ممبئی سے 350 کلومیٹر دور ہے جس کے علاقے مہیسال میں ایک گھر سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ خودکشی کرنے والا پورا خاندان ڈاکٹر ہے، جنہوں نے زہریلی شے کھاکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا ہے۔
سانگلی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دکشت گیدم کا کہنا ہے کہ“ہمیں ایک گھر میں نو لاشیں ملی ہیں۔ تین لاشیں ایک جگہ سے ملی ہیں، جبکہ چھ لاشیں گھر کے دیگر مختلف مقامات سے ملی ہیں۔”جن میں پانچ خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکار نے لاشوں کی برآمدگی کو مبینہ طور پر مشترکہ خودکشی قرار دیا ہے، تاہم گھر سے کوئی ایسا نوٹ برآمد نہیں ہوا جس سے خودکشی ثابت ہوسکے۔
لہذا پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اموات کی اصل وجہ جاننے میں مدد کرے گی نیز پوسٹ مارٹم کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جا سکے گا