کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں درخت کاٹنے والوں اور غیرقانونی طورپر کوئلہ ذخیرہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیموں نے ماحولیاتی نظام کی خلاف ورزی پر 3 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا۔ ملزمان غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث تھے۔
عاجل نیوز کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیموں نے مکہ مکرمہ کے علاقے ایتھوپیا سے تین غیر ملکیوں کو ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیاہے ، ملزمان کے قبضے سے 700 کیوبک میٹر لکڑی اور 300 کیوبک میٹر کوئلہ برآمد کر لیا گیا۔
تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیاہے ، جہاں ان کا چالان مکمل کرنے کے بعد مقدمہ عدالت کو بھجوایا جائے گا۔
ماحولیاتی قانون کے مطابق سعودی عرب میں درخت کاٹنے پر 20 ہزار ریال فی درخت جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جب کہ غیر قانونی طور پر کوئلہ ذخیرہ کرنے پر 16 ہزار ریال فی کیوبک میٹر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔