کویت اردو نیوز،20ستمبر: فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوکی ایران آمد پر جشن کا سا سماں بندھ گیا۔
تہران آمد پر فٹبال سٹار رونالڈو کو ایرانی حکام اور فینز کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے پُرتپاک استقبال دیا گیا۔ مگر بعض مبصرین نے اسے ایران کی صورتحال کو ’وائٹ واش‘ کرنے کے مترادف قرار دیا۔
مگر تہران میں دنیا کے سب سے بڑے فٹبال سٹار کی موجودگی کو ایرانی حکام کی جانب سے کیے گئے خصوصی اقدامات کیلئے بھی سراہا جارہا ہے۔
فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے ایران میں سعودی کلبز کی موجودگی کو اپنی ’انتظامی کامیابی‘ قرار دیا ہے، کیونکہ انکی کوششوں کے بغیر ایران میں رونالڈو جیسے ستاروں کو دیکھنا ناممکن ہوتا۔‘
’تہران میونسپلٹی نے ہوائی اڈے سے ہوٹل تک کے راستے میں بینرز لگاتے ہوئے پرتپاک انداز میں رونالڈو اور النصر ٹیم کا استقبال کیا ہے۔‘ ایران سیل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ النصر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایران میں پُرسکون رہائش کے لیے بغیر پابندیوں والے سِم کارڈ دیے گئے ہیں جن کے ذریعے غیر ملکی کھلاڑی بلا رکاوٹ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ وہ سہولت ہے جو ایرانی شہریوں کو میسر نہیں