کویت اردو نیوز : پاکستان میں 1400 سی سی یا اس سے زیادہ انجن والی مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
ایف بی آر نے مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فی صد سے بڑھا کر 25 فی صد کر دی ہے جس سے گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کے مشن کو حاصل کرنے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فی صد سے بڑھا کر 25 فی صد کر دیا گیاہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن 8 مارچ سے جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ ڈبل کیب اور فور وہیلر پک اپ پر بھی اضافی سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے تحت 1400 سی سی یا اس سے اوپر کے انجنوں سے لیس مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر 25 فی صد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، جب کہ ٹیکسوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہ اضافہ 40 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ مالیت کی گاڑیوں پر عائد کیا جائے گا۔