کویت اردو نیوز ، 7 اکتوبر 2023 : پاکستانی علاقوں مانسہرہ اور بالاکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ اور بالاکوٹ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہے۔
یاد رہے کہ آج افغانستان میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوچکے ہیں۔