کویت اردو نیوز : طبی سائنس میں موٹاپےکو ایک دائمی عارضہ سمجھاجاتاہے جس کا علاج ممکن ہے اورچند پھل کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تربوز میں موجود پانی، اینٹی آکسیڈنٹس، غذائی اجزاء اور فائبر صحت مند وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ روزانہ تربوز کھانے سے وزن کم ہوتا ہے کیونکہ پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک رہتا ہے اور بھوک کم ہوتی ہے جس سے زیادہ کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے۔
ناشپاتی میں موجود مرکبات خون میں شکر کی سطح کو کم کرتے ہیں ، اس کے ساتھ یہ پھل جسمانی وزن کم کرنے کے لیے بھی بہترین انتخاب ہے۔
لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ کیلوریز میں بہت کم ہوتا ہے۔ لیموں پانی کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے۔
سیب میں فائبر اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ سیب کھانے سے بھوک کا احساس تاخیر سے ہوتا ہے جب کہ یہ پھل وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
بلیو بیری میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں ، ایک کپ بلیو بیریز میں صرف 85 کیلوریز ہوتی ہیں اور اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی زیادہ ہوتے ہیں جو دل کی بیماری کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
کھجور کھانے کی عادت بھی موٹاپے سے نجات میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جو لوگ روزانہ 3 کھجور کھاتے ہیں ان کے جسم کا وزن کم ہوتا ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح میں بہتری آتی ہے۔
گریپ فروٹ کھانے سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے، دن ہو یا رات کھانے سے پہلے آدھا گریپ فروٹ کھانے سے 12 ہفتوں میں جسمانی وزن میں 2 کلو تک کمی واقع ہوتی ہے۔
آم کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے ، اسے کھانے سے وزن کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق جو لوگ آم کھانے کے عادی تھے ان کا جسمانی وزن کم تھا جبکہ پیٹ اور کمر کے گرد چربی کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا۔
مالٹے میں موجود فائبرپیٹ بھرنےکا احساس زیادہ دیرتک برقرار رکھتا ہے جس سےجسمانی وزن کوکنٹرول کرنابھی آسان ہوتا ہے۔
انار میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہیں، کیونکہ یہ معدے کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ چربی جلانے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔
اسٹرابیری وزن کم کرنے کے لیے بھی بہترین پھل ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹ زیادہ ہوتے ہیں اور کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔ اسٹرابیری کھانے سے دل کی بیماری، ذیابیطس اور موٹاپے سمیت دیگر کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔