کویت اردو نیوز : پاکستان کی وفاقی حکومت نے ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کردیا ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیجانب سے جاری اعلامیے کیمطابق ہفتے میں 5 دن کھلنےوالے دفاتر کےاوقات کار صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہونگے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہفتے میں 6 دن کھلنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کو سرکاری دفاتر صبح 9 بجےسےدوپہر 12:30 بجے تک ہونگے۔
اس سے قبل سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کیاتھا ، سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا ۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعہ کو کام کے اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات پاکستان نے پیر کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قومی امکان کا اعلان کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کیمطابق رمضان المبارک کاچاند 10 مارچ کودوپہر 2 بجےپیدا ہو گا اور 11 مارچ کو نظر آنے کے وقت اسکی عمر 28 گھنٹے سے زیادہ ہو گی، اس لیے چاند پیر، مارچ 11کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 11 مارچ کو سندھ میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم جنوب مشرقی سندھ میں موسم صاف رہے گا۔ بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کی صورتحال واضح نہیں ہو سکے گی۔