کویت اردو نیوز : مری جانےوالےسیاحوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ۔
محکمہ سیاحت اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) نے سیاحوں کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔
سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ نئے سال اور موسم سرما کی تعطیلات میں سیاح شمالی علاقہ جات کا دورہ کرتے ہیں، ٹی ڈی سی پی کی جانب سے تین سیاحتی سہولتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
مال روڈ، کشمیر پوائنٹ اور بنسارا اسٹریٹ پر سیاحوں کی سہولت کے مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں اہلکار سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔
سیکرٹری ٹورازم پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرز میں سیاحوں کے لیے پیٹرول اور دیگر ضروری اشیاء کا انتظام کیا گیا ہے۔
ملیکہ کوہسار مری پاکستان کے شمال میں ایک مشہور اور خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔ مری دارالحکومت اسلام آباد سے صرف ایک گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہے۔ مری کا سفر سبز پہاڑوں، گھنے جنگلات ، رقص کرتے بادلوں کے حسین نظاروں سے بھرا ہوا ہے۔ مری کے پہاڑ، گرمیوں میں سبز اور سردیوں میں سفید چادر اوڑھ لیتےہیں جو سیاحوں کے لیے بہت پرکشش ہوتا ہے ۔