کویت اردو نیوز : مسجد الحرام میں صحت عامہ اور نگہداشت کے امور کے ڈائریکٹر حسن السویہری نے کہاہے کہ مسجد کے قالین کو دن میں 12 بار جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔
مسجد الحرام میں صحت عامہ اور نگہداشت کے امور کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ مسجد الحرام کے قالینوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے 19,000 لیٹر جراثیم کش ادویات استعمال کی جا رہی ہیں، جنہیں خصوصی طور پر مسجد الحرام کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
مسجد الحرام میں صحت عامہ اور نگہداشت کے امور کے ڈائریکٹرنے کہا کہ 170 سپروائزر اور 120 کارکنان ہیں جو جامع مسجد کے بیرونی صحنوں اور مختلف مقامات پر کیڑوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی اسپرے یونٹ میں مستقل طور پر کام کرتے ہیں۔
سینیٹائزنگ کے حوالے سے فراہم کردہ افرادی قوت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مسجد الحرام میں صحت عامہ اور نگہداشت کے امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ 4000 سے زائد تربیت یافتہ افراد کو مسجد الحرام میں قالینوں اور مختلف جگہوں پر جراثیم کش چھڑکنے کے لیے تفویض کیا گیا ہے اور وہ مختلف شفٹوں میں ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔
مسجد الحرام میں صحت عامہ اور نگہداشت کے امور کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عام طور پر عازمین عصر کی نماز کے وقت آتے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر نماز تراویح کے بعد جاتے ہیں، اس لیے رمضان کے مہینے میں لوگوں کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزنگ کے اوقات میں تبدیلی کی گئی تھی، تاکہ زائرین کو تکلیف نہ ہو.