کویت اردو نیوز : 44 سالہ مصنف، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن جیفری شان کنگ نے اپنی اہلیہ رائے کنگ کے ساتھ اسلام قبول کر لیا۔
انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر شروع کیے گئے حملوں کے خلاف صہیونی ریاست کے خلاف بات کی۔
شان کنگ نسل پرستی اور خاص طور پر افریقیوں اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خلاف بات کرتے رہت ہیں اور وہ صحافت کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے میدان میں بھی انسانیت کے علمبردارہیں ۔
شان کنگ گزشتہ چند مہینوں کے دوران مسلمانوں اور بالخصوص فلسطینیوں کے حق میں کھل کر سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے امریکا میں بھی مخالفت ہوئی تاہم اب انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
شان کنگ کو یہودیوں اور اسرائیل کے خلاف بولنے اور فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی شروع میں بلاک کر دیا گیا تھا اور بعد میں اسے غیر فعال کر دیا گیا تھا۔
شان کنگ نے فیس بک پر اپنے دائرہ اسلام میں داخل ہونے اور شہادت کا ورد کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دنیا کو بتایا کہ انہوں نے امن اور محبت کے مذہب کا انتخاب کر لیا ہے ۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کی اہلیہ نے بھی ان کے ساتھ اسلام قبول کیا اور دونوں نے اپنے شہر کی قریبی مسجد میں نماز ادا کی۔
شان کنگ نے یہ بھی لکھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اب دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی طرح روزہ رکھیں گے۔
اسلام قبول کرنے پر شان کنگ اور ان کی اہلیہ کو دنیا بھر سے معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہوئیں۔