کویت اردو نیوز : سعودی وزارت داخلہ سے منسلک سعودی محکمہ پاسپورٹ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر خصوصی مہر جاری کی ہے ۔
جدہ، ریاض اور دمام کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مسافروں کے پاسپورٹ پر مہر لگائی جاتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت ثقافت کے تعاون سے اس خصوصی مہر کا مقصد ثقافتی اور تاریخی ورثے اور رمضان سے متعلق قدیم رسوم و روایات کو زندہ کرنا ہے۔
اس کے علاؤہ ماہ مقدس کی سماجی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تفریحی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت ثقافت نے اس سال مملکت سعودی عرب کے تمام شہروں میں رمضان المبارک کا مکمل اہتمام کیا تھا۔
اس سے قبل بھی سعودی پاسپورٹ انتظامیہ نے سعودی خلائی ایجنسی کے تعاون سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سائنسی مشن پر سعودی خلابازوں کی روانگی کی یاد میں ایک خصوصی مہر تیار کی تھی ، مہر کا عنوان تھا "سعودی عرب خلا میں”۔
سرکاری سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق، سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنیوالے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جائیگی۔