کویت اردو نیوز،20جولائی: این ٹی آئی نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس دنیا کے 175 ممالک میں جوہری اور ریڈیولاجیکل سیکورٹی حالات کا جائزہ لیتا ہے۔ تین جوہری سیکورٹی درجہ بندی 0 سے 100 کے پیمانے پر ممالک اور علاقوں کو اسکور کرتی ہے، جہاں 100 سب سے زیادہ ممکنہ اور بہترین کارکردگی کے اسکور کو ظاہر کرتی ہے۔
جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان نے بھارت، ایران سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان کا نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس کیمطابق نمبر 19 ہے
نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس نے کہا کہ پاکستان کے جوہری مواد کی حفاظت میں مزید تین پوائنٹس کا اضافہ اسکور 49 پر پہنچ گیا جبکہ بھارت کے جوہری مواد کی حفاظت کے پوائنٹس کا اسکور بدستور 40 ہے۔
جوہری سہولیات کی حفاظت میں بھی پاکستان نے بھارت، ایران، میکسیکو جنوبی افریقہ مصر سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا
نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس کیمطابق جوہری سہولیات کی حفاظت میں پاکستان روس اور اسرائیل کے ساتھ 32 نمبر پر ہے اسطرح جوہری سہولیات کی حفاظت میں پاکستان کا اسکور 61 جبکہ بھارت کا 52 ہے۔فہرست میں سب سے اوپر آسٹریلیا جبکہ سوئٹزرلینڈ، کینیڈا، جرمنی، اور نیدرلینڈز بالترتیب ہیں۔