کویت اردو نیوز : مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں، "مدینہ بس” منصوبہ زائرین اور رہائشیوں کو مسجد نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اور مسجد قبا تک آمدورفت فراہم کرتا ہے۔
مدینہ بس پراجیکٹ کے اہم مقاصد میں سے ایک یہ ہے کہ رمضان المبارک کے دوران رہائشیوں اور زائرین کو روڈ ٹریفک جام، خارج ہونے والے دھوئیں اور گرمی سے بچانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اور مسجد قبا تک آسان رسائی ہے۔
مدینہ بس سروس سہ پہر تین بجے سے نماز تراویح کے ایک گھنٹے بعد تک جاری رہتی ہے۔
مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک لنک جاری کیا ہے جس کے ذریعے بس کا نمبر اور اس کے سٹاپ کو دیکھ کر سفر کے آغاز یا اختتام کا تعین کیا جا سکتا ہے۔
مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ بس سروس سات مختلف اسٹاپس کے لیے مختص ہے۔ اس میں اسپورٹس اسٹیڈیم، واردۃ المدینہ، اسلامی یونیورسٹی، حی الخالدیہ ، سید الشہداء، حی الشاطی اور بنی حارثہ شامل ہیں، جبکہ العلیہ مال میں پارکنگ کی جگہیں مختص کی گئی ہیں۔