کویت اردو نیوز : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ان مقامات کا نقشہ شائع کیا ہے جہاں مسجد الحرام میں ضرورت مند زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے وہیل چیئرز دستیاب ہیں۔
وزارت حج نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر کہا ہےکہ ضرورت مند عازمین و معذوروں، بزرگوں اور بیماروں کی سہولت کیلیے وہیل چیئرز ایک سے زیادہ جگہوں پر دستیاب ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ مسجد حرام میں ایسٹ اسکوائر، الشبیقہ پل ،باب علی اسکوائر، ویسٹ اسکوائر،اور ساؤتھ اسکوائر، اجیاد اسکوائر میں پش کارٹس دستیاب ہیں۔
اس سے قبل حرم شریفین کی نگراں اتھارٹی نے مسجد حرام میں زائرین کی رہنمائی کے لیے سمارٹ گائیڈ ڈیوائسز نصب کی تھیں جو عازمین کو مذہبی رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ یہ سروس کئی زبانوں میں فراہم کی جا رہی ہے۔
حرم شریفین کے امور کے پبلک پریزیڈنسی کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ پبلک پریذیڈنسی دینی استفسارات کے لیے سمارٹ ڈیوائسز کے ذریعے معیاری دینی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔