کویت اردو نیوز : میٹاکرومیٹک لیوکوڈیسٹروفی (MLD) نامی نایاب بیماری میں مبتلا بچوں کے لیے جان بچانے والی دوا کی قیمت 4.25 ملین ڈالر یعنی 2 ارب پاکستانی روپے سے زائد ہو گئی ہے، اس کے بنانے والے آرچرڈ تھیراپیوٹکس نے 20 مارچ کو اعلان کیا اور کہا کہ یہ دنیا کی مہنگی ترین دوا ہے۔
لنمیلڈی ایم ایل ڈی والے بچوں کا پہلا علاج ہے جسے یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے منظور کیا ہے۔ یہ اس تباہ کن بیماری کا پہلا علاج بھی ہے جو بچوں کو سات سال کی عمر سے پہلے ہی ہلاک کر دیتا ہے۔
مینوفیکچرنگ کمپنی نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ لینمیلڈی، جو پہلے ”OTL-200“ کے نام سے پہچانی جاتی تھی ، پری سمپٹومیٹک لیٹ انفینٹائل (PSLI)، پری سمپٹومیٹک ارلی جُوینائل (PSEJ) یا پھر ارلی سمپٹومیٹک ارلی جوینائل (ESEJ) بچوں کے علاج میں مدد کرے گی ۔ ان سب کو MLD کے ابتدائی مراحل بھی کہا جاتا ہے۔
کمپنی کے شریک بانی اور سی ای او بوبی جیسپر کیمطابق، ایم ایل ڈی ایک نایاب، تیزی سے بڑھنے والی، زندگی کو محدود کرنے والی اور بالآخر انتہائی مہلک بیماری ہے جو متاثرہ بچوں اور بچوں کے خاندانوں پرتباہ کن اثرات مرتب کرتی ہے۔