کویت اردو نیوز ،5 اکتوبر 2023: دوسرے پھلوں کے برعکس، انار وٹامنز، معدنیات ،فائٹو کیمیکلز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ انار اپنے ذائقے اور رنگت کی وجہ سے دیگر پھلوں سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انار کھانے سے اس پھل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے گردے کی پتھری سے بچا جاتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگر ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریض انار کا جوس پینا شروع کردیں تو انسولین کی مزاحمت میں کمی واقع ہوسکتی ہے، اس طرح ذیابیطس کی مختلف پیچیدگیوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
انار میں موجود مرکبات دماغ کے لیے فائدہ مند ہیں کیونکہ یہ آکسیڈیٹیو تناؤ اور سوزش کو روکتے ہیں۔ یہ مرکبات دماغ کو الزائمر کی بیماری سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
انار جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کے اثر کو بڑھاتا ہے جو خون کی شریانوں کو پھیلاتا ہے اور جسمانی سرگرمی کے دوران خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔
انار میں اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ہوتے ہیں جو خلیات کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچاتے ہیں۔
کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق انار کھانے سے مثانے، چھاتی، پھیپھڑوں و بڑی آنت کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ انار کا جوس پینا سوزش پیدا کرنے والے ایجنٹوں کو روکتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انار کا جوس پینے سے بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے جس سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اس بات کے شواہد بھی موجود ہیں کہ پولی فینول سے بھرپور پھل کھانے سے دل کی بیماری پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انار کا رس پوٹاشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے، اور پوٹاشیم صحت مند پٹھوں کے کام کے لیے ایک اہم جز ہے۔ صحت مند دل کی شرح کو برقرار رکھتے ہوئے اعصابی کام کے لیے پوٹاشیم بھی اہم ہے۔