کویت اردو نیوز،10جون: گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک جاپانی آئس کریم برانڈ نے "سب سے مہنگی آئس کریم” کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
سیلاٹو Cellato، ایک پریمیم جاپانی جیلاٹو کمپنی، نے ایک منفرد آئس کریم کا ذائقہ تیار کیا ہے جو فی سرونگ 6,350 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے جو کہ کویتی تقریبا 2 ہزار دینار جبکہ پاکستانی 19 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
اس مہنگی فروزن ٹریٹ کو بائیکویا کا نام دیا گیا ہے، جس کا جاپانی زبان میں مطلب ہے "سفید رات”، اور یہ نایاب اور مہنگے اجزاء سے بنایا گیا ہے جو جیلاٹو کو ہلکا رنگ دیتا ہے۔
ایک چھوٹے سے شیشے کے جار میں 130 ملی لیٹر پروڈکٹ سرو کی جاتی ہے،
بائیکویا جیلاٹو کو البا، اٹلی کے ایک خصوصی فینٹم وائٹ ٹرفل کے ساتھ بنایا گیا ہے، جس کی قیمت گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، 15,192 ڈالر فی کلوگرام ہے۔
ٹرفل پر مبنی جیلاٹو کو پرمگیانو رگیانو پنیر کے ساتھ بھی مکس جاتا ہے۔
سیک لیس sake lees، ایک روایتی جاپانی ٹیبل ساس ہے جو ہلکی سی میٹھی ہے اور اس میں ginjo sake کی خوشبو ہے اور کھانے کے قابل گولڈ لیف ٹاپنگ اسکے اوپر کی گئی ہے۔