کویت اردو نیوز : مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے سیلاب کی 7 دن پہلے درست پیش گوئی کرنے میں کامیابی ہوئی ہے ۔
گوگل نے اعلان کیا کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دریا کے سیلاب کی پیشگی درست پیش گوئی کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ گوگل حال ہی میں AI ٹیکنالوجی پر کافی کام کر رہا ہے۔کمپنی نے دریا کے نظام کی جانچ کے لیے بھی اسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔گوگل کو امید ہے کہ ان ٹیکنالوجیز کو عالمی سطح پر مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی بعض صورتوں میں دریا میں سیلاب آنے سے 7 دن پہلے پیشین گوئی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
سیلاب کی پیشن گوئی کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ زیادہ تر دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی پیمائش نہیں ہوتی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے، گوگل نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مشین لرننگ ماڈلز کو ہر قسم کے متعلقہ ڈیٹا کے ساتھ تربیت دی ہے۔
اس کے بعد کمپنی نے مقامی نقشے بنائے اور ہر مقام کے لیے لاکھوں نقلیں چلائیں۔ان تکنیکوں کے امتزاج نے مشین لرننگ ماڈلز کو سیلاب کی پیشگی پیش گوئی کرنے کی اجازت دی ہے۔
تحقیق کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی نے سیلاب کی پیش گوئی 5 دن پہلے کی تھی، لیکن بعض صورتوں میں ماڈلز نے سیلاب کی پیشگوئی 7 دن پہلےکی تھی۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ گوگل نے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 80 ممالک میں سیلاب کی درست پیش گوئی کی۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے افریقہ اور ایشیا جیسے مختلف خطوں میں سیلاب کی پیش گوئی کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔