کویت اردو نیوز 27اکتوبر: والدین اپنے بچوں کے آن لائن تحفظ کے بارے میں فکر مند ہوتے جا رہے ہیں اور ان کی آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ رہنا چاہتے ہیں۔ٹک ٹاک نے تحفظ کے حوالے سے حقیقی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیملی پیئرنگ کے نام سے ایک اہم فیچر متعارف کروایا ہے۔
جب والدین اپنے لیے ٹک ٹاک کا اکاؤنٹ بناتے ہیں، وہ بآسانی اپنے بچوں کے اکاؤنٹس کو اُس سے مربوط کر سکتے ہیں اور ان کی ڈیلی اسکرین ٹائم، ریسٹرکٹیڈ موڈ (Restricted Mode)، سرچ، قابل دریافت ہونا (Discoverability) وغیرہ کو کنڑول کر سکیں گے۔اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کی ڈیوائس استعمال کیے بغیر بھی، اپنی ذاتی موبائل ڈوائسز کی مدد سے، اپنے بچوں کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کی نگرانی کر سکیں گے۔ ایسے افراد جو اَب بھی اِس فیچر سے ناواقف ہیں، اِس فیچر کا تفصیل سے جائزہ لے سکتے ہیں۔
یہ فیچر والدین اور بچوں کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط بنائے گا اور ساتھ ہی اْن کے درمیان رابطوں میں موجودہ فاصلہ بھی ختم کرے گا۔ والدین اپنے بچوں پر اعتماد کرنا سیکھیں گے جبکہ بچے بھی مواد کی تخلیق کے لیے،اپنے اندر، احساس ذمہ داری پیدا کریں۔
دنیا میں ٹک ٹاک (TikTok) مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے لیے نوعمرافراد میں انتہائی مقبول پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
مواد تخلیق کرنے والے نو عمرافراد نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ مُختلف ہُنر،جدید رجحانات اور ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی سیکھتے ہیں۔
کیا آپ اپنے بچوں کے لیے ٹک ٹک کا محفوظ تر استعمال یقینی بنانا چاہتے ہیں؟ درج ذیل طریقے کار آپ کی رہنمائی کرے گا۔
ڈیلی اسکرین ٹائم(Daily Screen Time)
ٹائم مینجمنٹ کو والدین کی تشویش میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ُان کے بچے ایپ کے استعمال میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ ڈیلی اسکرین ٹائم کی مدد سے والدین اپنے بچوں کے لیے اس ایپ کے استعمال پر وقت کی پابندی لگا سکتے ہیں۔اگر بچوں کے پاس ایک سے زیادہ ڈیوائسز ہوں تو ایسی صورت میں سیٹنگز تمام ڈیوائسز پر خود بخود لاگو ہوں گی۔
2۔ریسٹرکٹیڈ موڈ (Restricted Mode)
جب مواد کے معیار کی بات آتی ہے تو اس بارے میں ٹک ٹاک کی پالیسی نہایت سخت ہے۔ اس پالیسی کے تحت صرف ایسے مواد کو پلیٹ فارم پر شائع کرنے کی اجازت دی جاتی ہے جو تمام ناظرین کے لیے مناسب ہو۔ تاہم، بعض اوقات، والدین محسوس کرتے ہیں کہ مواد کی بعض اقسام اْن کے بچوں کے لیے موزوں نہیں۔ایسی صورت میں ریسٹرکٹیڈ موڈ والدین کو ایسا مواد بلاک کرنے میں مدد کرتا ہے جو اْن کے بچوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
3۔سرچ (Search)
سرچ سیٹنگ استعمال کرتے ہوئے والدین اس بات کا فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ان کے بچے، کس شخص، مواد اور ہیش ٹیگ (hashtag) کے بارے میں سرچ کر سکتے ہیں۔وہ سرچ بار میں سے مخصوص آواز کو بھی بلاک کر سکتے ہیں۔
4 ۔ قابل دریافت ہونا (Discoverability)
Discoverability سیٹنگ کی مدد سے بچوں کے اکائونٹس کو دو موڈز میں سیٹ کیا جاسکتا ہے:پہلا پرائیویٹ موڈ ہے۔ یہ موڈ بچوں کو اِس بات کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیتا ہے کہ کون اْن کا پروفائل دیکھ سکتا ہے۔ دوسرا موڈ پبلک موڈ ہے جس سے کوئی بھی شخص اْن کا اکاونٹ دیکھ سکتا ہے۔5۔دوسروں کو اکائونٹ تجویز کرنا (Suggest account to others)
دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرح، ٹک ٹاک بھی مجوزہ اکائونٹس کی ایک فہرست فراہم کرتا ہے۔ Suggest Accountاستعمال کرتے ہوئے، والدین کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اپنے بچوں کے اکائونٹ کو مجوزہ فہرست میں ظاہر ہونے دیں یا نہیں۔
حفاظت کے لیے ایک اور قدم
اوپر بیان کیں گئیں سیٹنگز کے علاوہ بھی ٹک ٹاک کا فیملی پیئرنگ فیچر بعض اہم آپشنز پر کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ ان میں ڈائریکٹ میسیجز (Direct Messages) بھی شامل ہے جہاں والدین میسیج کے آپشن کو آف کر سکتے ہیں یا پھر اِس بات کی پابندی لگا سکتے ہیں کہ کون افراد اُن کے بچوں کے اکائونٹ پر براہ راست میسیج بھیج سکتے ہیں۔یہا ں اِس بات کا تذکرہ مناسب ہے کہ ڈائریکٹ میسیج کا آپشن 13 سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
اسی طرح والدین کے پاس اس بات کا اختیار بھی ہے کہ وہ فیصلہ کر سکیں کہ کون اُن کے بچوں کی ویڈیوز browse کر سکتا ہے اور like کر سکتا ہے۔ اِسی طرح لوگوں کے comments کو بھی بند کیا جا سکتا ہے۔
فلحال، والدین کے لیے کنٹرول صرف موبائل ایپلیکیشنز میں دستیاب ہے۔ موبائل ویب اور ڈیسک ٹاپ برازرز میں ٹک ٹاک کیلیے گوگل کا فیملی سینٹر یا ایپل (iOS) کا پیرنٹل کنٹرول استعمال کیا جا سکتا ہے۔