کویت اردو نیوز : سوڈان میں رمضان سے جڑی ایک قدیم روایت آج بھی زندہ ہے۔ اس روایت کے مطابق لوگ اپنے فوت شدہ رشتہ داروں کو یاد کرنے اور ان سے وفاداری کے اظہار کیلیے ایک دعوت کا اہتمام کرتے ہیں جسے ‘مردوں کی دعوت’ کہا جاتا ہے۔
اسے مقامی زبان میں "مردوں کی ضیافت” یا "رحمت آگئی” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ دعوت عام طور پر ماہ صیام کے آخری جمعہ کو کی جاتی ہے ۔
سوڈانی ورثے کے ایک محقق نے بتایا ہےکہ "میری معلومات کے مطابق، ‘خدا کی رحمت آ گئی ہے’ سوڈان میں مرنے والوں کی یاد منانے کی روایت ہے۔” مرنے والوں کے اہل خانہ اس دعوت میں شریک ہوتے ہیں۔ وہ اس کے لیے ایک عشائیہ تیار کرتے ہیں جس میں وہ دوسروں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ اس دعوت میں مرحومین کیلیے مغفرت اور رحمت کی دعا کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے رحمت الٰہی کہا جاتا ہے۔
مرنے والوں کی دعوت یا رحمت کی دعوت کا مرکزی پکوان سوپ کے ساتھ ملا کر چاول اور گوشت سے ڈھکی ہوئی روٹی پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ صرف اہل خانہ یا اس میں مدعو افراد تک محدود نہیں ہے بلکہ بعض لوگ اپنے پیاروں کی یاد میں جانور بھی قربان کرتے ہیں جس کو صدقہ کہا جاتا ہے۔