کویت اردو نیوز،15اگست: فرانس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور کو بم کی افواہ کے بعد خالی کرالیا گیا، تاہم دو گھنٹے بعد ہی پھر اسے سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
فرانسیسی حکام نے بتایا کہ یہ ایک جعلی الارم تھا، ہفتے کو ٹاور کو دو گھنٹے کے لیے خالی کرایا گیا تھا، لوگ دوبارہ سے ایفل ٹاور جاسکتے ہیں۔
ٹاور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل ماہرین اور پولیس نے اچھی طرح سے اس جگہ کی تلاشی لی اور ملحقہ ایک ریستوران کو بھی پوری طرح سے چیک کیا گیا ہے۔
ترجمان خاتون نے بتایا کہ اس طرح کی صورتحال میں ٹاور کے تینوں فلورز اور اسکوائر کو سیاحوں سے خالی کرالیا جاتا ہے۔