کویت اردو نیوز : پانی ہمارے وزن کوکم کرنے اور جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنےمیں مددفراہم کرتا ہے۔ لیکن کیانیم گرم پانی کےدیگر فوائد بھی ہیں؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی ایک خاص مقدار پینے سے جسمانی وزن کم ہوتا ہے، ہاضمے میں آسانی ہوتی ہے اور تناؤ سے نجات ملتی ہے۔
اگر آپ اپنے روزمرہ کے معمولات میں نیم گرم پانی شامل کرنا چاہتے ہیں تو نہار منہ ایک لیموں کا رس ایک کپ نیم گرم پانی میں نچوڑ کر پی لیں ۔ یہ مشروب ہاضمے میں بھی مدد دے گا اور آپ کو وٹامن سی کے فوائد بھی حاصل ہوں گے۔
ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ بہت زیادہ گرم پانی پینا ہمارے مدافعتی نظام کو متاثر کر سکتا ہے اور غذائی نالی کے ٹشو کو تباہ کر سکتا ہے ۔
اگر آپ کھانے کے درمیان بہت زیادہ گرم پانی پیتے ہیں تو اس سے معدے میں تیزابیت اور ہاضمے میں خلل پڑ سکتا ہے۔
گرم پانی کو مختلف حالات کے مطابق ایڈجسٹ کریں جیسے وزن میں کمی، درجہ حرارت یا آب و ہوا کے مطابق پانی کی مقدار کو ایڈجسٹ کریں۔