کویت اردو نیوز : ادارہ حرم شریفین امور نے مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں ماہ صیام کے دوران نابینا افراد کے لیے مزید الیکٹرانک قرآنی نسخے فراہم کر کے نابینا افراد کی ضروریات پوری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الیکٹرانک بریل میں قرآن پاک کی آیات کے مطابق مقررہ حروف کو متحرک حروف میں تبدیل کرنے کی خصوصیت ہے۔ یہ ایک ایسا ڈیزائن ہے جو نابینا افراد کے لیے صفحات، ابواب اور آیات تک پہنچنا آسان بناتا ہے۔
رمضان کے مہینے میں "مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے امور کی عوامی صدارت” اپنی خدمات کے ذریعے زائرین اور عمرہ زائرین کی خصوصی توجہ حاصل کرتی ہے۔ ادارے کی جانب سے یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے کہ نابینا افراد کو الیکٹرانک قرآن کے ذریعے قرآن پڑھنے اور اس کی تفسیر کرنے کے قابل بنایا جائے۔
الیکٹرانک بریل قرآن ان کو کاغذی بریل قرآن سے تلاوت کرنے میں درپیش مشکلات سے بچائےگا۔ کاغذی قرآن بریل 6بڑی جلدوں پرمشتمل ہوتاہے اور تلاوت کرنےوالےافرادکو متعلقہ آیت تک پہنچنےمیں کچھ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
الحرمین الشریفین میں نابینا افراد کے لیے بریل قرآن کی کتابیں مخصوص جگہوں اور الیکٹرانک قرآن کے لیے الماریوں کے علاوہ خصوصی جگہوں پر رکھی گئی ہیں۔ قرآن مجید کے الفاظ کے معانی کے قرآنی تراجم بھی موجود ہیں۔