کویت اردو نیوز 23فروری: چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر (CENC) کے مطابق، جمعرات کو علی الصبح چین-تاجکستان سرحد پر 7.2 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گیے۔
CENC نے کہا ہے کہ زلزلہ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے اور مشرقی تاجکستان میں پہاڑی گورنو-بدخشاں کے علاقے کے درمیان سرحد کے قریب آیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے زلزلے کی شدت 6.8 بتائی ہے اور کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز سرحد کے تاجکستان کی جانب واقع قصبے مرغوب سے 67 کلومیٹر (41.6 میل) مغرب میں تھا۔
چین کے شہر کاشغر اور آرٹکس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز چین کی سرحد سے 82 کلومیٹر دور تھا۔
رپورٹس کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔