کویت اردو نیوز : مصر میں ایک ننھے امام تراویح کی امامت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں ، امام کی نماز کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
محمد القلاجی نامی بچہ جامعہ العزیز کی وردی پہنے مسجد میں نماز کی امامت کر رہا ہے اور خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس ننھے بچے نے پورٹ سید انٹرنیشنل ہولی قرآن مقابلے میں قرات کے میدان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے کم عمری کے باوجود بچے کی مخصوص آواز اور درست تلاوت پر اس کی تعریف کی۔
محمد احمد القلاجی کی عمر 11 سال ہے۔ اس کا تعلق شرقیہ گورنریٹ کے گاؤں ناصریہ سے ہے اور وہ چھٹی جماعت میں ہے ، اس نے 4 سال کی عمرمیں شرقیہ گورنری میں قرآن حفظ کرناشروع کیاتھا۔
Related posts:
غیر ملکی شہری کینیڈا میں ورک پرمٹ کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟
کینیڈا جانے کے لیے اب تعلیم، تجربہ یا عمر کی کوئی پابندی نہیں
امریکی کلاڈیا گولڈین کو معاشیات کا نوبل انعام کیوں دیا گیا؟
آسٹریلیا نے بھی طلباء کے لیے ویزا قوانین سخت کر دئیے
قسمت مہربان ہوئی تو قیدی کو ملک کا صدر بنا دیا
مصر : اسماعیلیہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ سے آگ لگ گئی
فوجی طاقت کی عالمی رینکنگ جاری ، ٹاپ ٹین میں کون کون شامل ؟
بھارت نے اجتماعی شادی کی تقریب کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا