کویت اردو نیوز،16جون: بھارتی ریاست راجستھان میں دولہوں، دلہنوں کی اجتماعی شادی کی تقریب نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ایک انوکھی اجتماعی شادی کی تقریب میں 12 گھنٹوں میں 2 ہزار 413 شادیوں کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔
اجتماعی شادیوں کا اہتمام ایک مقامی ٹرسٹ نے کیا، جس کا مقصد شادی کے اخراجات برداشت نہ کرسکنے والے افراد کی شادی میں مدد کرنا تھا، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 26 مئی کو 2 ہزار 413 جوڑوں نے ایک ہی جگہ پر چھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں شادی کی رسمیں ادا کیں۔
گینز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ شادیوں کا ریکارڈ 2013 میں یمن میں بنا تھا جس میں 963 یمنی جوڑوں نے شادی کی تھی۔
راجستھان میں اجتماعی شادیوں میں مسلمان اور ہندو دونوں مذاہب کے جوڑے شریک ہوئے، ہندو جوڑوں کے لیے متعلقہ برادریوں کے اہل پجاری جب کہ مسلم جوڑوں کے لیے مسلمان قاضیوں کو بلایا گیا تھا۔
شادی کی تقریب مکمل ہونے کے بعد ہر جوڑے نے حکومتی نمائندوں سے نکاح نامہ وصول کیا، جس کے بعد انکو تحائف دئیے گئے، اور مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا۔
تحائف میں ضروریات زندگی کا سامان مثلا” بستر، برتن, ٹی وی، ریفریجریٹر، کولر اور دلہن کے زیورات، وغیرہ شامل تھے