کویت اردو نیوز : سعودی وزارت حج نے نئی ہدایات جاری کی ہیں ، جن میں کہا گیا ہے کہ عازمین حج ویکسینیشن کورس مکمل کرائیں ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ "اس سال حج کے لیے ملکی اور غیر ملکی عازمین کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرنا چاہیے۔”
وزارت صحت نے اپنی ویب سائٹ پر معلوماتی لنک بھی جاری کیا ہے جس میں ویکسینیشن کی تمام ضروری تفصیلات اور صحت سے متعلق دیگر ہدایات اردو، انگریزی اور دیگر زبانوں میں بیان کی گئی ہیں۔
وزارت حج نے سعودی عرب سے باہر سےآنے والےتمام عازمین حج کو یہ بھی ہدایات کی ہے کہ "ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا خیال رکھا جائے اور حج درخواست کے ساتھ جمع کروایا جائے۔”
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق وزارت عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داخلی عازمین حج کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہیلتھ ایپ پر اپ ڈیٹ رکھنا ضروری ہے۔
جس میں CoVID-19 ایڈوانس، انفلوئنزا ویکسین اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کی ایک خوراک جو پچھلے 5 سالوں کے دوران دی گئی ہے کے پاس ایک تازہ ترین سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے جو ہیلتھ ایپ پر ویکسینیشن کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔