کویت اردو نیوز : شمال مغربی سعودی عرب میں ایک کار الٹنے سے چار عرب تارکین وطن ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔
سعودی نیوز پورٹل المرصد نے بتایا کہ حادثہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کو لے جانے والا ایک پک اپ ٹرک تبوک شہر سے تقریباً 80 کلومیٹر دور صحرائی سڑک پر الٹ گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ متاثرہ افراد گاڑی کے پچھلے حصے میں سوار تھے کیونکہ سعودی بندرگاہی شہر جدہ سے واپسی پر ان کی تعداد زیادہ تھی۔
اس کے بعد ہلال احمر کی ٹیمیں اور طبی ہیلی کاپٹر متاثرین کی مدد کے لیے جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔ حادثے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب ریاض پولیس نے فرقہ وارانہ تصادم میں ملوث 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ "یہ کارروائی سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پرکی گئی ہے”۔ پولیس نےیہ بھی کہا ہے کہ "گرفتارہونے والے افراد پاکستانی، ہندوستانی اور بنگلہ دیشی ہیں جن کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا”۔
پولیس نے کہا ہے کہ وہ سائبر کرائم کے الزام میں ایک ایسے شخص کی تلاش کر رہی ہے جس نے ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔