کویت اردو نیوز 02 اکتوبر: سفری پابندیوں سے 46 ملین ملازمتیں متاثر ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق ایئر ٹرانسپورٹ ورکنگ گروپ نے پیش گوئی کی ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات اور سفری پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں 46 ملین ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
ائیر ٹرانسپورٹ ورکنگ گروپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ سفر میں سست روی اور سست بحالی سے ہوا بازی کے شعبے میں 4.8 ملین کارکنان کی نوکریوں کو خطرہ لاحق ہو گا اور اس شعبے میں کل 87.7 ملین ملازمتوں میں سے نصف سے زیادہ براہ راست یا بلاواسطہ تفریحی صنعتوں اور سپلائی چین سے وابستہ ہیں۔
” مائیکل گل” جو اس گروپ کے سربراہ ہیں اور ایئر لائنز ، ہوائی اڈوں ، ہوائی جہاز سازوں اور اس شعبے میں موجود دیگر افراد کی نمائندگی کرتے ہیں نے واضح بیان دیا کہ "ہم جانتے ہیں کہ ہوائی نقل و حمل اور وسیع پیمانے پر ہوا بازی کی معیشت میں بہت سی ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہے”
یہ خدشہ 2020 میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث سفری پابندیوں اور سفر سے متعلق دیگر ہدایات جس میں کئی ممالک پر سفری پابندی اور قرنطین جیسی شرائط کی صورت میں سامنے آیا تھا تاہم اب ایئر لائنز حکومتوں پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ وہ بڑھتی ہوئی سفری پابندیوں اور قرنطین کی شرط کو ختم کرے اور اس کے بجائے ہوائی اڈوں پر "کوویڈ ۔19” کی تیزی سے جانچ پڑتال کرے۔