کویت اردو نیوز : ڈھاکا میں خواجہ سراؤں کی پہلی مسجد تعمیر ہو گئی ۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں خواجہ سراؤں کی پہلی مسجد تعمیر کر دی گئی ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش میں خواجہ سراؤں کے حقوق اور قانونی حیثیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ 2013 میں، اس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کو سرکاری طور پر ان کی جنس کی بنیاد پر اپنی شناخت کرنے کی اجازت دی گئی۔
اس ایک کمرے کی مسجد کے لیے زمین حکومت نے فراہم کی تھی۔ خواجہ سرا خواتین کا کہنا ہے کہ اب انہیں کوئی بھی نماز پڑھنے سے نہیں روک سکے گا کیوں کہ اب وہ یہاں بغیر کسی امتیازی سلوک اور تفریق کا نشانہ بنے بغیر نماز ادا کر سکیں گی۔
بنگلہ دیش کی سیاست میں خواجہ سرا بھی حصہ لے رہے ہیں اور 2021 ء میں بنگلہ دیش کے ایک قصبے کا ایک خواجہ سرا میئر بھی منتخب ہو چکا ہے۔
Related posts:
غزہ جنگ: کینیڈین وزیر اعظم اور نیتن یاہو سوشل میڈیا پر آمنے سامنے
مصنوعی ذہانت پرانحصارنےاسرائیل کومروایا، امریکی انٹیلی جنس ماہرکاتجزیہ
دو سر اور ایک دھڑ والی بہنوں نے امریکی فوجی سے شادی کر لی
غزہ پر اسرائیل کا حملہ: سی این این کے پروڈیوسر کے 9 رشتہ دار شہید
کتا کاٹ لے تو فی دانت 10 ہزار روپے معاوضہ ملے گا
بھارت کے چندریان 3 کو چاند کی سطح پر "سلفر" مل گیا
دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں کویت نے نمایاں پوزیشن حاصل کر لی
کینیڈا کا مستقل رہائش کی فیس سے استثنیٰ دینے کا اعلان